Live Updates

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں چیلنج

بدھ 26 نومبر 2014 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کی گرفتاریوں کو بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو تیس نومبر کے جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جو آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستوں پر کنٹینر بھی لگادیئے ہیں، انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات