بھارتی وزیراعظم کا ایک بار پھر ممبئی حملوں کا پاکستان پر الزام

بدھ 26 نومبر 2014 14:20

بھارتی وزیراعظم کا ایک بار پھر ممبئی حملوں کا پاکستان پر الزام

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی حملوں کو چھ سال مکمل ہونے پر ان حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا دن ہے،ممبئی حملے دہشتگردوں کی وحشت ناک کاروائی تھی جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ،سارک ممالک کو مل کر دہشتگردی اور سرحد پار جرائم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی حملوں کو چھ سال مکمل ہونے پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوٹٹر پیغام میں ممبی حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ آج کی صبح دہشت گردی کے لعنت کے خاتمے کا دن ہے۔کھٹمنڈو میں اٹھارہویں سربراہی سارک کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ ممبئی حملے دہشتگردوں کی وحشت ناک کاروائی تھی جس میں 166 افراد ہلاک اور 304 زخمی ہوئے ، سارک ممالک کو مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ آج ممبئی حملوں کو 6 برس مکمل ہونے پر ہمیں قیمتی جانوں کے نقصان پر بے انتہا درد محسوس ہورہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی اور سرحد پار جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔مودی کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک ممالک کو تین سے پانچ سال کے لیے تجارتی ویزا دینے کا اعلان کیااور کہا کہ سارک ممالک کے درمیان بات چیت اور معاہدے ہونا ضروری ہیں۔

ہاتھ تھام کر اور مل کر چلیں تو راستہ آسان، سفر تیز اور منزل قریب ہوجائے گی۔انھوں نے کہاکہ پڑوسیوں کے طور پر ہمیں اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے،اگر ہم ایک دوسرے کی سلامتی کیلئے سنجیدہ ہونگے تو خطے میں استحکام بڑھے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنے اور سیکھنے کے بہت مواقع ہیں۔انفراسٹرکچر بھارت میں میری بڑی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :