شمالی وزیرستان، رزمک میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک‘3 زخمی

بدھ 26 نومبر 2014 14:18

اسلام آباد /رزمک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے رزمک میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ بدھ کو امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان اور گاڑی پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے افغانستان اور پاکستان کی سرحد ڈیورنڈ لائن کے قریب ایک مکان پر ڈرون طیارے کے ذریعے 2 میزائل داغے تھے جس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو نشانہ بنایا گیا تاہم ڈرون حملے سے کچھ دیر قبل ہی ملا فضل اللہ اس مقام سے روانہ ہونے کے باعث بال بال بچ گئے تھے۔