تیس نومبر کو حکومت نے طاقت آزمائی تو جلائو گھیرائو ہوگا، شیخ رشید

بدھ 26 نومبر 2014 14:06

تیس نومبر کو حکومت نے طاقت آزمائی تو جلائو گھیرائو ہوگا، شیخ رشید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ۔ ظلم کیا گیا تو جلائو اور گھیرائو ہوگا، حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 30 نومبر کو ہم اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے۔ 30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ، ظلم کیا گیا تو جلائو اور گھیرائو ہوگا۔ سات خاندانوں اور ان کے 30 بچوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں ۔ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشیل کمیشن نہ بنایا گیا تو کوئی اور کمیشن بنایا جائے۔ گزشتہ الیکشن آر اوز اور رمدے کی نگرانی میں ہوئے جب فوج کی نگرانی میں ہوں گے تو بہترین ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :