لاہور ہائی کورٹ نے دس سالے بچے کے ہاتھ کاٹنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلانے کا حکم دے دیا۔

بدھ 26 نومبر 2014 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کے رو برو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے مو ¿قف اختیار کہ گجرات کے زمیندار غلام حسین نے دس سالہ شہزاد تبسم کے معمولی رنجش پر دونوں ہاتھ کٹوا دیئے جس سے دس سالہ شہزادمعذور ہوچکا ہے اور یہ جرم انسداد دہشت گردی کی دفعات کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس جرم سے خوف وہراس پھیلایا گیا لہذا اس مقدمے کو انسدا دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر منظور کرتے ہوئے ملزم غلام حسین کے خلاف انسداد دہشت گردی ی عدالت میں مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :