لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کی لاہور ڈویژن کی بائیس نشستوں پر انتخابی نتائج جاری کرنے کیخلاف جاری حکم امتناعی میں مزید دو دن کی توسیع کر دی

بدھ 26 نومبر 2014 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے امیدوار پنجاب بار کونسل آصف ستار کی درخواست پر سماعت ۔کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں پنتیس پولنگ ایجنٹس کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا گیا لہذا ان پولنگ ایجنٹس کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اور ان کے ووٹ کاسٹ ہونے تک لاہور ڈویڑن کی بائیس نشستوں پر پنجاب بار کے انتخابی نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جائے ، ریٹرننگ افسر حنیف کھٹانہ نے پیش ہو کر بتایا کہ ان پولنگ ایجنٹس کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی تھی، اجازت ملنے کے باوجود ووٹ نہ ڈالنا ان پولنگ ایجنٹس کی اپنی غلطی ہے، امیدوار پنجاب بار کونسل عاصم چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں سنے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کر دیا گیا ہے جس پر عدالت نے انہیں درخواست میں فریق بننے کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور ڈویژن کی بائیس نشستوں پر انتخابی نتائج جاری کرنے کیخلاف جاری حکم امتناعی میں اٹھائیس نومبر تک توسیع کر دی