لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز نے ہائیکورٹ بار کی لائبریری اور بار کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

بدھ 26 نومبر 2014 13:44

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز کی ہائیکورٹ بار آمد پر بار کے عہدیداروں اور وکلاءنے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر نشست پر کام کرنے والے دیگر ججز بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس بار میں آمد کے بعد وکلاءسے گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے بار روم اور لائبریری کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان،سیکرٹری احمد چھچر نے چیف جسٹس کو بار کے توسیعی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بار کی لائبریری اور آڈیٹوریم کی تعمیر کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جائیں گے جن پر مجموعی طور پر تین کروڑ روپے کی قریب لاگت آئے گی