کیوی آف سپنر مارک کریگ ایک ان چاہے ریکارڈ کی جانب گامزن

بدھ 26 نومبر 2014 13:40

کیوی آف سپنر مارک کریگ ایک ان چاہے ریکارڈ کی جانب گامزن

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -25نومبر 2014ء ) کیوی آف سپنر مارک کریگ ایک ان چاہے ریکارڈ کی جانب گامزن ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ما بین کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جب قومی ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے مارک کریگ کو مڈ وکٹ کے اوپر سے چھکا رسید کیا تو یہ مارک کریگ کو 2014ء میں پڑنے والا 27واں چھکا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی 138سالہ تاریخ میں ایک سال زیادہ چھکے کھانے والے سپنر سابق برطانوی آف سپن باؤلر گریم سوان ہیں جنہوں نے 2013ء میں 34مرتبہ اپنی گیند باؤنڈی کے اوپر سے باہر گرتی ہوئی دیکھی تھی ۔