سانحہ کوٹ رادھا کشن ،انتالیس ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

عدالت نے ملزمان سے جیل میں ہی تفتیش کی استدعا بھی منظور کر لی

بدھ 26 نومبر 2014 13:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں انتالیس ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،عدالت نے ملزمان سے جیل میں ہی تفتیش کی استدعا بھی منظور کر لی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

قصور پولیس نے انتالیس ملزمان کو پیش کیا اوراستدعا کی گئی کہ ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد تین دسمبر کو دوبارہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :