بھارتی ہیکرز نے چند گھنٹوں میں محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ دو مرتبہ ہیک کرلی ،بحال کردیا گیا

بدھ 26 نومبر 2014 13:35

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بھارتی ہیکرز نے چند گھنٹوں میں محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ دو مرتبہ ہیک کرلی جسے بحال کرلیا گیا،ہیکر ز کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے مواد اپ لوڈ کر دیا گیا ۔بھارتی ہیکرز ساہو کی جانب سے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر ممبئی حملوں اور ہلاک ہونیوالے 17اہلکاروں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کر دیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کو کچھ دیر بعد بحال کر لیا گیا ۔ ویب سائٹ بحال ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی ہیکرز نے دوبارہ ویب سائٹ کو ہیک کر لیا جس پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دوبارہ اسے بحال کرایا۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز نے اس سے قبل 8اکتوبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی تھی اور اس کے چند روز بعد 14 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :