ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض ذوالفقار کی میت کو فیصل آباد سے چنیوٹ لانے والی ایمبولینس سیل

مریض کی رپورٹس آنے تک ایمبولینس کو استعمال میں نہیں لایا جائے گا ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال

بدھ 26 نومبر 2014 13:35

ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض ذوالفقار کی میت کو فیصل آباد سے چنیوٹ لانے ..

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) ایبولا وائرس کے مشتبہ مریض ذوالفقار کی میت کو فیصل آباد سے چنیوٹ لانے والی ایمبولینس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نے مریض لانے اور لیجانے سے ہٹا دیا ،مریض کی رپورٹس آنے تک ایمبولینس کو استعمال میں نہیں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک ہم اس ایمبولینس میں کسی بھی مریض کو کسی اور شہر شفٹ نہیں کر سکتے۔

دوسری طرف ذوالفقار کی میت آبائی علاقے عالی میں آنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ ابیولا وائرس سے خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ محلے داروں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی ہے ذوالفقار کے گھر اور محلے میں حفاظتی سپرے کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :