اسلام آباد ہائیکورٹ، آصف زرداری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی

بدھ 26 نومبر 2014 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دجال کہنے اور عدلیہ مخالف بیان دینے پر دائر کی گئی توہین عدالت کیس کی سماعت کل جمعرات کو ہوگی۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ریاض حنیف رائی عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر کیخلاف اپنی پارٹی کے جلسوں میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کیخلاف نازیباء الفاظ استعمال کرنے اور عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے عدلیہ کیخلاف نازیباء الفاظ استعمال کئے ہیں۔ پانچ سالہ دور حکومت میں وہ عدلیہ کی وجہ سے حکومت نہیں کرسکے۔