پاکستان دہشتگردی کے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ، بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ

بھارت اب بدل چکا ہے اسے کمزور کرنے کے منصوبے کامیاب نہیں ہونگے ، کرن رجیچیو کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 13:09

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیچیو نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ پچیس برسوں میں جموں وکشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں پاکستان دہشتگردی کے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف ہے تاہم بھارت دیدہ دلیری سے مقابلہ کررہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت اب بدل چکا ہے اور ہماری حکومت دہشتگردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے بھی اہم اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھی سکیورٹی ایجنسیاں برابر چوکس ہیں جس کے نتیجے میں دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف ہے تاہم اب وہ بھارت کو کمزور نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :