کراچی‘ کورنگی کراسنگ کے قریب رکشے میں دھماکا، 1 جاں بحق، 6 افراد زخمی
بدھ 26 نومبر 2014 12:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب رکشے میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پو لیس حکا م کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس کا ٹرک پولیس اہلکاروں کو بلاول ہاؤس سے واپس لے کر آ رہا تھا کہ کورنگی کراسنگ کے قریب اچانک ٹرک کے قریب سے گزرنے والے رکشے میں دھماکا ہوگیا۔
ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد کورنگی کراسنگ روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔(جاری ہے)
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک موٹر سائیکل اچانک رکشا سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔
تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد نصب تھا یا پھینکا گیا۔ دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے میں زخمی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دہشت گرد دھماکوں اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.