ایران نیوکلیئر پروگرام پر گھٹنے نہیں ٹیکے گا،آیت اللہ خامنہ ای

بدھ 26 نومبر 2014 12:27

تہران (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران اپنے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر ’گھٹنے نہیں ٹیکے‘ گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر مسئلے پر تکبر کرنے والوں نے ایران کو اپنے گھٹنوں پر لانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اور نہ کرپائیں گے۔

ایران افسران اکثر مغربی حکومتوں کو متکبر کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں۔ایران اور عالمی طاقتوں نے پیر کے روز کہا تھا کہ نیوکلئر معاہدے پر بات چیت غیر حتمی رہی ہے اور اس حوالے سے جامع معاہدہ آئندہ سال جون 30 تک ملتوی ہوگیا ہے۔پالیسی معاملات پر ایران کے سپریم لیڈر کی بات حتمی سمجھی جاتی ہے چاہیں وہ معاملہ ملکی ہو یا غیر ملکی۔

(جاری ہے)

ایران کی سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقبل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے ساتھ ساتھ جرمنی سے بات چیت ہوئی تھی۔

صدر حسن روحانی نے گزشتہ سال ان مذاکرات کو بحال کیا تاکہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کا خاتمہ کیا جاسکیتاہم پارلیمنٹ میں سخت گیر موقف رکھنے والوں اور دیگر طاقتور اداروں مثلاً فوج اور عدلیہ مذاکرات کو مشکوک انداز میں دیکھتے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ نیوکلیئر پروگرام پر ایران بہت زیادہ مراعات دینے کو تیار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :