سانگھڑ،ریلوے ٹریک پر دھماکا،جزوی نقصان کی مرمت

بدھ 26 نومبر 2014 12:15

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) سانگھڑ میں ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کے دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، متاثرہ ٹریک کی مرمت کردی گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق شہدادپور میں بیرانی ریلوے پھاٹک کے قریب رات گئے، ڈاون ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔دھماکے سے ٹریک کے چار سلیپرز اکھڑ گئے تاہم پٹری محفوظ رہی۔ریلوے کی مرمتی ٹیم نے جلد ہی متاثرہ ٹریک کو بحال کردیا۔واقعے کا مقدمہ شہداد پور تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :