امریکہ نے پاکستان میں 24 مطلوب افراد کیلئے ڈرون حملوں میں 874 بیگناہ قتل کئے

بین الاقوامی تنظیم ”ریپریو“ کا اپنی رپورٹ میں انکشاف

بدھ 26 نومبر 2014 12:14

امریکہ نے پاکستان میں 24 مطلوب افراد کیلئے ڈرون حملوں میں 874 بیگناہ قتل ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) بین الاقوامی تنظیم ”ریپریو“ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں 24 مطلوب افراد کو ڈرون حملوں کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوششوں میں 874 بے گناہ شہریوں کا قتل کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی تنظیم ریپریو کی جانب سے ”یو نیور ڈائی ٹوائس“ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان اور یمن میں ”مطلوب دہشتگردوں“ کے خاتمے کے لئے بڑی شد و مد سے ڈرون حملے کئے جاتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ یہ ڈرون حملے 21 فیصد ہی اپنے اہداف کو حاصل کرپاتے ہیں، عام طور جن لوگوں کی موجودگی کی اطلاع پر حملے کئے جاتے ہیں ان میں وہ افراد تو بچ جاتے ہیں لیکن درجنوں بے گناہ شہریوں کی زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور یمن میں 41 ایسے مطلوب افراد ہیں جو امریکی، پاکستانی یا یمنی حکام کے دعووٴں کے مطابق کئی بار ہلاک کئے گئے، دعووٴں کے اعتبار سے ان 41 افراد میں سے ہر ایک شخص کو حکومتی سطح پر اوسطاً 3 بار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم صورت حال یہ ہے کہ ان 41 میں سے 7 اب بھی زندہ ہیں جبکہ ایک مطلوب شخص قدرتی موت سے دوچار ہوا لیکن ان تمام افراد کو ہلاک کرنے کے لئے کئی گئی کارروائیوں میں ایک ہزار 147 بے گناہ عام شہری موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان 41 مطلوب افراد میں سے 24 افراد ایسے ہیں جن کے خلاف پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کئے گئے اور ان میں ہر ایک کو اوسطاً 3 تین مرتبہ مارنے کے دعوے کئے گئے لیکن درحقیقت ان کے بجائے 874 بے گناہ عام شہری ہلاک ہوئے جن میں سے 142 بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :