چھاچھرو،غذائی قلت سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، 56 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی

بدھ 26 نومبر 2014 12:14

چھاچھرو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار ایک اور ڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی ، 56 روز میں غذائی قلت کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 130ہوگئی ۔

(جاری ہے)

علاقے میں تاحال ادویات اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاسکا جس کی وجہ سے مریضوں کی حالت مزید خراب ہو نے لگی ۔ چھاچھرو اور گرد و نواح کے علاقوں میں ادویات اور صاف پانی کی قلت جس کی وجہ سے مزید جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :