کو ئٹہ ،مشرقی بائی پاس پر پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،دو خواتین سمیت 3پولیو ورکرز جاں بحق، 3خواتین پولیو ورکرززخمی ،زخمی سول ہسپتال منتقل

بدھ 26 نومبر 2014 12:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) کو ئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3پولیو ورکرز جاں بحق جبکہ 3خواتین پولیو ورکرززخمی ہوگئیں ،زخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ بدھ کو پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2موقع پر جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔تین خواتین پولیو ورکر زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 5 پولیو ورکرز سوار تھیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون رضا کار بھی شامل تھی جب کہ دیگر 2 زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس ماضی میں بھی 2 مرتبہ اس قسم کا واقعہ پیش آچکا ہے تاہم سیکیورٹی حصار کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگئے۔