سندھ حکومت کا صوبے میں مائیکروفنانس بینک کے قیام کا اعلان

بدھ 26 نومبر 2014 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر خزانہ سندھ نے آئندہ سال سندھ میں مائیکرو فنانس بینک کے قیام کا اعلان کردیا۔ آٹھویں مائیکرو فنانس فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ مائیکرو فنانس کے تحت سہولیات دیہی علاقہ جات تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ بینک چارسال قبل قائم کیا تاہم آئندہ سال مائیکرو فنانس بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت تھر کے علاقے کا دورہ کر رہے ہیں، تھر کی صورتحال پرتمام وسائل بروے کار لارہے ہیں۔ ماہرین نے پاکستان کے نازک حالات میں مائیکرفائنانسنگ کے شعبے کو وسعت دینے اورنئے مواقع متعارف کرانے کی ضرورت پرزوردیا،ماہرین نے کہا کہ محتاط اورچھوٹے پیمانے پر کاروبارسیاقتصادی طورپرایک مضبوط معیشت سامنے آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :