بوکو حرام نے ایک اورقصبے پر قبضہ کر لیا ہے ،رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

بدھ 26 نومبر 2014 11:18

ابوجہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) افریقہ ملک نائیجیریا کے سینیٹ کے رْکن مائنا معجی لاوان نے بتایا ہے کہ جہادی تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی علاقے میں ایک اور قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوکو حرام نے داماساک نامی قصبے پر کنٹرول حاصل کیا ہے جو ہمسایہ ملک نائجر کی سرحد پر واقع ہے۔ سینیٹ کے رْکن کے مطابق جہادیوں کی آمد پر نائجیرین فوجی اور سینکڑوں مقامی باشندے شہر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

قصبے میں بوکوحرام کے مسلح جنگجو گشت کر رہے ہیں، داماساک کی بلدیاتی کونسل کے اہلکار کے مطابق عسکریت پسند ایک کنٹینر میں اپنا اسلحہ چھپا کر شہر میں داخل ہوئے۔ شمال مشرقی علاقے کے ایک اور حکومتی اہلکار عثمان خلیل نامی حکومتی اہلکار کے مطابق بوکو حرام نے یوبے اور اداماوا ریاستوں میں دو درجن کے قریب قصبوں پر کنٹرول حاصل کر کے اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :