بھارتی ہیکرز نے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کرلی

بدھ 26 نومبر 2014 11:17

بھارتی ہیکرز نے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) بھارتی ہیکرز نے ایک بار پھر سائیبر اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ویب سائٹ پر دھاوا بول دیا، بھارتی ہیکرز نے محکمہ موسمیات پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرلی، جب کہ ویب سائٹ پر بھارتی نعرے بھی درج ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی حملوں کو چھ سال مکمل ہونے پر بھارتی قابضیں نے ایک اور گل کھلا دیا، تمام سائیبر اصولوں اور قوائد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی ویب سائٹ پر دھاوا بول دیا، بھارتی ہیکرز نے اس دفعہ نشانہ بنایا محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کو، جسے نہ صرف ہیک کیا گیا بلکہ ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر بھارت کے حق میں نعرے بھی درج کیے گئے۔

ویب سائٹ (www.pmd.gov.pk) پر ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو یاد کیا گیا ہے، جب کہ حملوں کے دوران بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہلاک ہونے والے17 اہلکاروں کی تصاویر بھی دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :