چھاچھرو:غذائی قلت سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں‌ بحق ، 56 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 118 ہوگئی

بدھ 26 نومبر 2014 11:07

چھاچھرو:غذائی قلت سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں‌ بحق ، 56 روز میں ہلاکتوں کی تعداد ..

چھاچھرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار ایک اور ڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی ، اس طرح اب تک 56 روز میں غذائی قلت کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 118 ہو چکی ہے ، علاقے میں تاحال ادویات اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاسکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے، اس وقت چھاچھرو اور گرد و نواح کے علاقوں میں ادویات اور صاف پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے مزید جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :