شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں کمپائونڈ پر ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

بدھ 26 نومبر 2014 11:07

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں کمپائونڈ پر ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

دتہ خیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل میں ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے۔ جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔