شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بدھ 26 نومبر 2014 11:00

شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) محمد حفیظ کی سکواڈ میں واپسی ، محمد طلحہ کو احسان عادل کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ، کیویز کو ڈینئیل ویٹوری کی خدمات حاصل شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے توفیق عمر کی جگہ محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ فاسٹ بائولر محمد طلحہ بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے تجربہ کار ڈینئیل ویٹوری کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کا آخری ٹیسٹ ہے ، پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے ،

متعلقہ عنوان :