معراج عمرانی ان کے کمسن بچوں کے قاتلوں کی ہنوز عدم گرفتاری قابل مذمت ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 25 نومبر 2014 23:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹھڑی چیک پوسٹ کے قریب 11نومبر کو دن دیہاڑے میر معراج خان عمرانی ان کے کمسن بچوں کے قاتلوں کی ہنوز عدم گرفتاری ، کیچی بیگ میں پارٹی کے ضلعی اسد سفیر شاہوانی اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور چاغی پروجیکٹس کے ملازمین کی عرصہ دو سال سے تنخواہوں کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میر معراج عمرانی اور ان کے کمسن بچوں کے ساتھ جو دلخراش واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت عمل ہے اور دن دیہاڑے ایسے واقعات کا پیش آنا اور بے دردی کے ساتھ کمسن بچوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانا اور اب تک ملازمین کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے امن و امان کے دعوے محض اخبارات کی زینت تو بن سکتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی طبقہ فکر بھی محفوظ نہیں امن و امان قائم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں دن دیہاڑے چیک پوسٹ کے قریب ایسے واقعات کا رونما ہونا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امن و امان قائم کرنے والے دعویداروں کیلئے باعث ندامت ہونا چاہئے گزشتہ روز چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی رہنماء اسد سفیر شاہوانی و ان کے قریبی عزیزوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کر کے پولیس خود غیر قانونی اقدامات کی مرتکب بن رہی ہے پولیس گردی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے پارٹی کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی اپنے رہنماؤں کارکنوں کے ساتھ کسی بھی ناروا سلوک کو برداشت نہیں کرے گی بلکہ بلوچستان کے مثبت روایات کو کسی صورت قانون کی آڑ میں پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاغی پروجیکٹ میں گزشتہ دو سالوں سے نوشکی ، دالبندین و دیگر علاقوں کے غیور بلوچ نوجوان اس پروجیکٹ میں محنت و لگن کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود انہیں دو سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا دراصل ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے پہلے ہی بلوچستان میں عوام بے روزگاری ، کسمپرسی ، بدحالی سے دوچار ہیں اور اب ایسے پالیسیوں سے نوجوانوں کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ان حالات میں بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے غیور عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام کو قانونی چارہ جوئی اور ہر فورم پر عوام کے احساس و جذبات اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہو کر جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :