30نومبر کے احتجاج کو حکو مت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘میاں محمود الرشید ،

حکمران فوری اقتدار چھوڑ دیں ورنہ 30نومبر کو قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے

منگل 25 نومبر 2014 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران فوری اقتدار چھوڑ دیں ورنہ 30نومبر کو قوم انہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں گے ‘حکمران تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہر اساں کر نے کیلئے پو لیس اور دیگر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر کارکنان تمام رکاوٹیں توڑ کر ڈی چوک پہنچے گے ۔

وہ قائد حزب اختلاف پبلک سیکرٹر یٹ میں تحر یک انصاف سمن آباد ٹاؤن کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر رکن قومی اسمبلی شفت محمود ‘حاجی فیاض ، حاجی نو ید انجم ،چوہدری عظمت ، منصور نومی ، ڈاکٹر رانا احسام ، میا ں شکیل ، فیصل عمران ، زاہدوریاہ ، عدنا ن ملک ،ساجدہ ملک ، شاہینہ کو ثر ، میڈ م شاہین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمران تحر یک انصاف کے لوگوں کی گر فتاریوں اور نظر بند یوں کی حر کت کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دیں گے ‘30نومبر کے احتجاج کو حکو مت سمیت دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ہم ملک اور قوم کیلئے اپنی جانیں دینے سے بھی گر یز نہیں کر ینگے ۔

۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظر ے اور اصول کی جنگ لڑ رہی ہے اواس کیلئے ہمیں جو بھی قر بانی دینا پڑ یگی ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران 30نومبر کے احتجاج کی وجہ سے خوفزدہ ہے اور تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے اگر حکمرانوں نے تحر یک انصاف کے لوگوں کو گر فتار یا انکو نظر بند کر نے کی کوشش کی تو انکا یہ اقدام انکی سیاست موت ثابت ہو گا۔

رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ عوام نے 30نومبر کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور تحر یک انصاف کی اس کیلئے تیاریاں ضرورشور سے جا ری ہیں اور ہم ثابت کر ینگے کہ عوام حکمرانوں کے خلاف اور عمران خان اور انکی پالیسوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پاکستان کی سب سے غیر مقبول جماعت بن چکی ہے اور عوام (ن) لیگ کی نااہل حکومت کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 30ملک میں تبدیلی اور کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمہ کا دن ثابت ہو گا اور کارکنوں کا جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ فتح تحر یک انصاف کا مقدر ہے ۔

متعلقہ عنوان :