ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی،چلتی ہوئی ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی، انجن اگلے ڈبے لے گیا، باقی ڈبے پیچھے رہ گئے

منگل 25 نومبر 2014 23:37

ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی،چلتی ..

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی، چلتی ہوئی ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی، انجن اگلے ڈبے لے گیا، باقی ڈبے پیچھے رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس ساہیوال ریلوے اسٹیشن سے جب روانہ ہوئی تو اچانک ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ڈبوں کو جوڑنے والا ہک ٹوٹ گیا، انجن اگلے ڈبے لے گیا، جبکہ پچھلے ڈبے علیحدہ ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ہنگامی بریک لگائی اور انجن کو پیچھے لا کر دوبارہ علیحدہ ہونے والے ڈبوں کو گاڑی سے جوڑا گیا، اسٹیشن پر موجود عملہ نے ٹوٹ جانے والی ہک کی جگہ نئی ہک لگا کر ڈوبوں کو آپس می جوڑ کر گاڑی کو دوبارہ روانہ کیا، اس دوران گاڑی کئی گھنٹے تک وہاں رکی رہی۔ ریلوے حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :