پنجاب بھر میں530ٹریفک حادثات 7 افراد جاں بحق، 648زخمی

منگل 25 نومبر 2014 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 530ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ 648زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ186افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں255ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،309مسافراور91پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ110ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت130متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 43 حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ29حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 655 متاثر ہونے والوں میں سے553مرد اور102خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں85افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور383فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور187زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر438موٹر سائیکلز46آٹو رکشے42موٹر کاریں24مسافربس16ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :