سندھی ثقافت کا دن روایتی انداز میں منایا جائیگا، شرمیلا فاروقی

منگل 25 نومبر 2014 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھی ثقافت کادن اپنے روایتی انداز میں منایاجائے گا ۔ اس دن سندھ کی ثقافت اور سندھ کی تاریخ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں مختلف رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی سندھی ثقافت دن کے حوالے سے منعقدہ محکمہ ثقافت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن ایک تاریخ ساز دن کی اہمیت اختیار کرگیا ہے اور اس دن تمام سندھی اپنی روایات اور ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے شہر کراچی میں پریس کلب کراچی جبکہ حیدرآباد میں مہران آرٹس کونسل ‘ خیرپور میں آرٹس کونسل اور لاڑکانہ آرٹس کونسل میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں نامور گلوکار ‘ ادیب ‘ دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جہاں انہیں سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف سے نوازا جائے گا ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 7 دسمبر کو تقاریب میں شرکت کریں اور سندھ کی تہذیب کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :