Live Updates

راولپنڈی، تحریک انصاف کے زیر اہتمام 28 نومبر کو بنی چوک میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا

منگل 25 نومبر 2014 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے زیراہتمام28 نومبر( جمعہ) کو بنی چوک میں جلسہ کیا جائیگا۔ضلعی صدر اعجاز خان جازی کے مطابق جلسہ کرنے کا فیصلہ رابطہ عوام مہم کے دوران شہریوں کے پرزور اصرار پر کیاگیا، 30 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر کرپٹ نظام کو بہا کر لے جائے گا۔ پوری قوم ظالم حکمرانوں اور کرپشن کے نظام سے نجات چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو سٹیٹس کو کا بت توڑ کر عوام کو اقتدار منتقل کرنا چاہتی ہے۔ اعجاز خان جازی نے کہا کہ باریاں لینے والے سیاستدانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ کرپٹ مافیا نے غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ لوٹ کر عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے جبکہ انصاف کا نظام بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ مل کر اسی نا انصافی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ تحریک انصاف ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر کے عدل و انصاف پر مبنی نظام نافذ کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :