پاک فوج کا 12ٹرکوں پر امدادی سامان لاہور سے تھر روانہ

منگل 25 نومبر 2014 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پا ک فوج نے تھر کے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے آرمی ریلیف کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم لاہور گیریژن سے 12ٹرکو ں پر مُشتمل 80ٹن سامان منگل کو روانہ کیا۔یہ سامان جس میں روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں قحط سے شدید متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں گی۔پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے تھرپار کر کے مختلف علاقے جن میں چھاچھرو، ڈالی، اسلام کوٹ ، ڈپلو اور نگر پارکر کی نو احی بستیاں شامل ہیں میں امدادی کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی 30سے زائدٹیمیں اِن متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سہولیات مہیا کر رہی ہیں اور اب تک تقریباً 1200 سے زائد خاندانوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔لاہور گیریژن میں تھر پارکر کے قحط زدہ افراد کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لئے 7آرمی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم، ایو ب اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم، والٹن روڈ، ڈی ایچ اے اور شیخو پورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور گیریژن سے اب تک کل 148ٹن سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :