سزا یافتہ کھلاڑیوں کے حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے: احسان مانی،

محمد عامر سمیت فکسر کھلاڑیوں کو کلیئرنس کے فوری بعد نمائندگی دینا خطرے سے خالی نہیں، سری نواسن کو آئی سی سی کا چیئرمین بنانا آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کمزوری ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 25 نومبر 2014 23:29

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ محمد عامر سمیت فکسر کھلاڑیوں کو نمائندگی دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کو اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ کھلاڑیوں کے حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے۔

(جاری ہے)

محمد عامر سمیت فکسر کھلاڑیوں کو کلیئرنس کے فوری بعد نمائندگی دینا خطرے سے خالی نہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے حوالے سے احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کے بجائے بھارتی کرکٹ کو تحفظ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انکشاف کیا کہ سری نواسن کو آئی سی سی کا چیئرمین بنانا آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کمزوری ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈز کو سری نواسن کے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل سے کیلیئرنس تک انتظار کرنا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :