سا مراجی قو توں نے اسمبلی میں جانے سے روکنے کیلئے الیکشن میں سنگین دھاندلی کرائی،علامہ محمد احمد لدھیانوی،

گستاخ صحابہ کی سزا سزائے موت منظور کرانی ہے ،میں نے قانونی راستہ اختیار کر کے عدالت سے رجوع کیا جس پر مجھے انصاف ملا ،سربراہ جماعت اہلسنت والجماعت

منگل 25 نومبر 2014 23:20

میلسی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سا مراجی قو توں نے مجھے اسمبلی میں جانے سے روکنے کیلئے میرے الیکشن میں سنگین دھاندلی کرائی کہ اگر یہ اسمبلی میں آ گئے تو انہوں نے گستاخ صحابہ کی سزا سزائے موت منظور کرانی ہے اس لیے ایک عقیدہ کے لوگوں نے اس پر گٹھ جوڑ کر کے مجھے ہرایا گیا میں نے قانونی راستہ اختیار کر کے عدا لت سے رجوع کیا جس پر مجھے انصاف ملا میرا مد مقابل نا اہل ہو گیا اب سپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے مجھے عدا لتوں پر یقین ہے دوسرے روز اسمبلی میں نا مو س صحابہ بل پیش کرو نگا ان خیالا ت کا اظہار جما عت اہل والجما عت پاکستان کے سر براہ مولا نا محمد احمد لد ھیانوی نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں تاجروں وکلاء اور سول سو سائٹی کے رہنماؤں کے ایک اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری خا رجہ پالیسی نا قص ہونیکی بنا پر دنیا میں کسی سے اچھے تعلقا ت نہیں بنا سکے جسکی بنا پر ہمارے اندرونی حالات مسلسل تشدد ، دہشت گردی بد امنی ، معا شی بد حالی کا شکار ہے جس دن خا رجہ پالیسی پا ئیدار عوامی اور ملکی مفادات میں مضمرہوئی اس وقت ملک خوشحال اور دنیا کے نقشے میں مثا لی تر قی کریگا نا موس صحابہ بل پر مولانا ساجد نقوی سے منا ظرہ ہو ا تو میں نے اس سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ گستاخ صحابہ اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کر نیوالے گستاخ کی سزائے موت ہونی چا ئیے جس پر ساجد نقوی نے کہا اتنی بڑی سزا کے بارے میں اپنے اکا برین سے مشور ہ کے بعد بتا سکتا ہوں لیکن اسکے بعد آ ج تک انہوں نے اس اہم مسئلے پر کوئی بات چیت نہیں کی میں میلسی کے تاجروں ، صحافیوں ، وکلاء اور سول سو سائٹی کے رہنماؤں کو مبارکباد دینے آیا ہوں کہ آ پ نے گستاخ صحابہ کے دونوں ملزمان اظہر عباس سندیلہ ایڈ وکیٹ اور شفقت عباس ایڈ وکیٹ کیخلا ف تشدد کی بجائے پر امن اور آ ئینی راستہ اپنا کر انکو عبرت ناک انجام تک پہنچایا انشااللہ اگر ہم ایسے گستاخ صحابہ کی خاطر تو اضع آ ئینی اور قانونی ٹریک پر چل کر کی تو آ ئندہ کوئی شخص انکی شان میں گستاخی کی جرات نہیں کر سکے گا دھر نوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دھر نے وا لے کی ایک پارٹی میں اچھت خا صی نما ئندگی ہے اگر وہ اس تاریخی دھاندلی کو انجام تک پہچا نے کیلئے قانونی اور آ ئینی راستہ اپناتے تو چار ماہ میں یہ قومی مسئلہ حل ہو جاتا الیکشن میں دھاندلی کو خود مسلم لیگ ن بھی تسلیم کرتی ہے لیکن اگر آ ئینی اورقا نونی راستہ اختیار کیا جاتا تو اس سے قومی ، ملکی مفاد حا صل ہو تا اس موقع پر جماعت اہلسنت والجماعت وہاڑی کے رہنماؤں قاری اصغر علی تلوک پوری مولا نا مشتاق احمد ساقی ، مولانا عبد الغنی ، قاری محمد یاسین ، میاں محمد سعید ایڈ وکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :