خیرپور،سٹھارجا میں نوجوان نے گھر والوں سے ناراض ہوکر خودکشی کرلی، رانی پور کے قریب روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 25 نومبر 2014 23:17

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)سٹھارجا میں نوجوان نے گھر والوں سے ناراض ہوکر خودکشی کرلی، رانی پور کے قریب روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، احمد پور کے قریب مزاحمت پر راہگیر کو زخمی کردیا گیا، گوادر میں شہید ہونے والے فوجی کی آبائی قبرستان میں تدفین، سٹھارجا پولیس اسٹیشن کی حدود عثمان آباد میں یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم نثار احمد ولد بخش علی رند نے پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی اطلاع پر پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس نے گھروالوں سے ناراض ہوکر انتہائی قدم اٹھایا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہیم رانی پور کے علاقے وریو واہن کا رہائشی عبدالطیف عرف کاکو جونیجو موٹرسائیکل پھلسنے سے روڈ پر گرکر کر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال علاج کے لیے لیجایا گیا موجود ڈیوٹی ڈاکٹر نے طبی امداد دیکر کا فارغ کردیا بعدازاں گھر پہنچنے پر دم توڑگیا، متوفی بھائی عبدالرحمن جونیجو نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر پر الزام لگایا ہے کہ اس کی غفلت سے موت واقع ہوئی متوفی کے سینے پر شدید چوٹ آئی تھی ڈاکٹر سنجیدہ نہیں لیا، احمد پور کے قریب مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار زاہد پنہیار کو لوٹنے کی کوشش کی شدید مزاحمت کرنے پر تشدد کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے، گوادر میں شہید ہونے والے فوجی جوان شاہد حسین آرائیں کو پیر گوٹھ میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔