Live Updates

تحریک انصاف کے حکومت مخالف جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی تیا ر،

ایف سی سمیت اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی اعلی حکام کی زیر نگرانی تیاری جاری، جوانوں کو ڈنڈوں سے لڑائی کی باقاعدہ تربیت چین سے جدید طرز کی دو عدد ”واٹر کینن “بھی منگوالی گئیں

منگل 25 نومبر 2014 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تیس نومبر کو ڈی چوک میں ہونے والے حکومت مخالف جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے حکمت عملی تیا رکرلی ،ایف سی سمیت اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی اعلی حکام کی زیر نگرانی تیاری جاری ہے جس میں جوانوں کو ڈنڈوں سے لڑائی کی باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے ،وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے نمٹنے کے لیے قریبی ہمسایہ ملک چین سے جدید طرز کی دو عدد ”واٹر کینن “منگوائی گئی ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ہیڈ کواٹر میں پولیس کے نوجوانوں کو صبح آٹھ بجے سے ایک بجے تک دی جانے والی تربیت میں اسلحہ کے بغیر کسی بھی ممکنہ نقص امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کے حوالے سے تحریک انصاف کے ڈنڈا برداروں سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے دی جانے والی تربیت میں خواتین کمانڈوز بھی شامل ہیں جو تحریک انصاف کی خواتین ونگ کا مقابلہ کریں گی ۔

سابقہ جلسوں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے خاطر خواہ اقدمات نہ ہونے کے پیش نظر اس جلسہ میں ابتدائی طبی امداد کے علاوہ سینئرڈاکٹرز کی ٹیمز کی خدمات لی جائیں گی ۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ نے سابقہ تجربات کے پیش نظر اس بارتیس نومبر کے جلسہ میں حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے آنسو گیس اور شیلنگ کو دوسرے لائحہ عمل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جانی نقصان کم سے ہو سکے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان ثابت قدم نہ رہ سکیں ۔دوسری جانب کینٹینرز کی مدد سے ستائیس نومبر سے قبل اسلام آباد کو سیل کرنے کے حوالے سے بھی کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان سے ان کے موبائل پر متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات