نیپال کی پاک۔بھارت تعلقات میں تعطل دورکرنے کی پیش کش،

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ڈیڈلاک دورکرنے کوتیار ہیں۔نیپالی وزیرخارجہ

منگل 25 نومبر 2014 23:08

نیپال کی پاک۔بھارت تعلقات میں تعطل دورکرنے کی پیش کش،
کٹھمنڈو( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) نیپال نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپالی وزیرخارجہ ماہیندراپانڈے نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ڈیڈلاک دورکرنے کوتیار ہیں۔ سارک سربراہ اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں ثالثی کا کردار اداکرسکتے ہیں۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کشیدہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے پیش کش کی کہ پاکستان اور بھارت کیدرمیان مذاکرات کے لیے نیپال ابتداکرسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :