سارک اجلاس کے موقع پر مودی نواز ملاقات خارج از امکان نہیں، بھارت،

جنوبی ایشیائی رہنماؤں کیساتھ ہر ممن حد تک مذاکرات کے خواہاں ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

منگل 25 نومبر 2014 23:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف ،مودی ملاقات خارج ازامکان نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ بھارت ہر ممکن حد تک جنوبی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ بار معنی مذاکرات کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارک اجلاس کے موقع پر بھی وزیرا عظم نریندر مودی کی پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات خارج ازامکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :