Live Updates

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

منگل 25 نومبر 2014 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) اسلام آباد انتظامیہ نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھا دی۔ذرائع ابلا غ کے مطابق ریڈ زو ن جانے وال سڑکوں کے کنارے کنٹینرز بھی رکھ دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انتظامیہ نے 30 نومبرکو پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظرریڈزون کی سیکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے نادرا چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے کو بند کر دیا ہے۔ ایوب چوک ،پی ٹی وی چوک ،سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کو بھی ممکنہ طور پر سیل کرنے کے لیے سڑکوں کے کنارے کنٹینرز رکھ دیے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنے سے باہر بھی مٹی سے بھرے کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات