شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی‘ 17ہلاک‘ 5 زخمی‘ ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل

منگل 25 نومبر 2014 22:42

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی‘ 17ہلاک‘ ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے‘ ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد اہم کمانڈر سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد فضائی کارروائی میں زخمی ہوئے اس کے علاوہ دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :