جماعت اسلامی کی تنظیم ا ور ٹیم ورک نے لاکھوں لوگوں کیلئے انتظامات کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،امیرجماعت اسلامی،

مکہ مکرمہ اورمد ینہ منورہ میں مقیم کارکنان کامیاب اجتماع عام پر حرمین شریفین میں تشکر کے نوافل ادا کریں، سراج الحق

منگل 25 نومبر 2014 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مکہ مکرمہ اورمد ینہ منورہ میں مقیم جماعت اسلامی کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مینار پاکستان کے کامیاب اجتماع عام پر حرمین شریفین میں تشکر کے نوافل ادا کریں ۔خیال رہے کہ یہ کارکنان اجتماع عام سے قبل ہی امیر جماعت کی ہدایت پر حرمین شریفین جاکر معتکف ہوگئے تھے اور اجتماع کی کامیابی کیلئے دعائیں کر رہے تھے۔

سراج الحق نے منگل کی صبح منصورہ میں جماعت کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم ا ور ٹیم ورک نے لاکھوں لوگوں کیلئے انتظامات کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ اجتماع میں خواتین کی غیر معمولی حاضری نے ثابت کردیا ہے کہ جماعت کا حلقہ خواتین مردانہ نظم سے بھی زیادہ پرجوش اور فعال ہے۔

(جاری ہے)

اسی طر ح طلبہ،نوجوانوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی کامیاب شرکت سے بھی جماعت اسلامی روشن مستقبل کی ضمانت بن گئی ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اپنے تربیتی نظام کو وسعت دے گی اور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ دین کے ساتھ تعلق کو عوام میں عام کرنے کی تحریک برپا کرے گی۔ انہوں نے مختلف ممالک کے نمائندوں کی اجتماع عام میں شرکت اور ان کے مشترکہ موقف کو اجتماع کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :