حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ممنون حسین

تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، کنو کی مصنوعات ‘ہینڈی کرافٹ ‘ سالٹ اور دیگر اشیاء کی بیرو ن ممالک ایکسپورٹ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،سرگودھا کا کنو ذائقے اور مٹھاس میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا اس کی تازگی اور بروقت بیرون ممالک کی منڈیوں میں رسائی تک خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ہینڈی کرافٹ‘ سالٹ کیساتھ ساتھ ڈرائی پورٹ منصوبے کی تکمیل سے تاجروں کو اپنی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے میں مدد ملے گی، پاکستان بھر کے چیمبرز حکومتی بیرون ممالک میں اپنی مصنوعات میں جس طرح نام روشن کررہے ہیں اس کی مثال اس سے قبل نہ تھی،سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت

منگل 25 نومبر 2014 22:39

اسلام آباد،سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) کنو کی مصنوعات ‘ہینڈی کرافٹ ‘ سالٹ اور دیگر اشیاء کی بیرو ن ممالک ایکسپورٹ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سرگودھا کا کنو ذائقے اور مٹھاس میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا اس کی تازگی اور بروقت بیرون ممالک کی منڈیوں میں رسائی تک خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ہینڈی کرافٹ‘ سالٹ کیساتھ ساتھ ڈرائی پورٹ منصوبے کی تکمیل سے تاجروں کو اپنی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے میں مدد ملے گی حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے پاکستان بھر کے چیمبرز حکومتی بیرون ممالک میں اپنی مصنوعات میں جس طرح نام روشن کررہے ہیں اس کی مثال اس سے قبل نہ تھی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ممنون حسین نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا فضل الرحمن کی سربراہی میں ملنے والے 11 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیمبر آف کامرس کے وفد میں شیخ نوید اقبال‘ خواجہ ضیاء اقبال‘ شیخ ندیم خاور‘ عامر عطاء باجوہ‘ گلزار اے شیخ‘ میاں طارق یعقوب‘ عرفان بٹ‘ شیخ زاہد سعید‘ مختار مرزا شامل تھے صدر پاکستان ممنون حسین نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے وفد سے منگل کے روز ہونیوالی ملاقات میں سرگودھا کے مسائل کا بغور جائزہ لیا اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ سرگودھا میں بنائے جانیوالے ڈرائی پورٹ کے منصوبہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے اس میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کی صدر پاکستان ممنون حسین نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دلایا کہ سرگودھا کا کنو جو دنیا بھر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے اس کنو کو بیرون ممالک بھجوائے جانے میں درپیش مشکلات اور دشواریوں کا خاتمہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ سرگودھا سے دنیا بھر میں جانیوالا کنو بیرون ممالک کی منڈیوں میں پہنچنے تک اپنی لذت اور تازگی کو برقرار رکھے اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر مرزا فضل الرحمن نے صدر پاکستان ممنون حسین کو بتایا کہا سالٹ اور ہینڈی کرافٹ کیساتھ ساتھ بیکو لائٹ میں بھی سرگودھا اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا مگر ایف بی آر اور دیگر اداروں کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے ایس آر او 608 سمیت دیگر مسائل میں تاجروں کو الجھایا جارہا ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیئے جس پر صدر پاکستان نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت تمام مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کریگی چیمبر کے وفد نے صدر پاکستان سے سرگودھا میں سابق دور حکومت میں شروع کئے جانیوالے کچہری پھاٹک اوور ہیڈ برج کو مکمل کرنے کیلئے بھی کہا جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ متعلقہ محکمے اسے جلد از جلد مکمل کریں کیونکہ اس پل کے باعث تاجروں کے علاوہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :