ملک لٹیروں، وڈیروں کے نرغے میں ، قبضہ چھڑوانے کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا:ڈاکٹر طاہر القادری،
ایسے نظام پرکروڑ بار لعنت جس میں غریب کا بچہ بھوکا مرے او ر امیروں کے گھوڑے، کتے کروڑوں کا بجٹ کھائیں، جنوبی پنجاب کے سفر میں ٹوٹے راستے اور جھگیاں دیکھیں ،لاہور اسلام آباد کے حکمرانوں کیا یہاں انسان نہیں بستے؟پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا بھکر میں دھرنے سے خطاب، میڈیا سے گفتگو
منگل 25 نومبر 2014 22:36
بھکر( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک لٹیروں،وڈیروں کے نرغے میں ہے یہ قبضہ چھڑوانے کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا، ایسے نظام پر کروڑ بار لعنت جس میں غریب کے بچے کے قتل پر پرچہ درج نہ ہو ، غریب کے بچے بھوک سے مریں اور امیروں کے گھوڑے کتے کروڑوں کا بجٹ کھائیں، جنوبی پنجاب کے سفر میں ٹوٹے راستے اور جھگیاں دیکھیں ،میں پوچھتا ہوں لاہور اسلام آباد کے حکمرانوں کیا یہاں انسان نہیں بستے؟ 14 شہداء کے قاتل دندناتے پھررہے ہیں اور انصاف مانگنے والوں کے وارنٹ نکل رہے ہیں، مجھے اقتدار اور پیسے کی لالچ نہیں یہ سب کچھ میرے جوتے کی نوک پر ،غریب کا چولہا جلے، غریب کے بچے کو روزگار، انصاف، صاف پانی ،روٹی ،دوائی ملے بس یہی میرا لالچ ہے،غریبوں کے حق کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا ،وہ گزشتہ روز ضلع بھکر دلیوالا میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے،دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور عوام شریک ہوئے ،پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین ، خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ و دیگر مقامی عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں شدید علیل ہوں پوری دنیا میں موجود مجھ سے پیار کرنے والے ڈاکٹرز آرام کا مشورہ دے رہے ہیں،مگر میرا دل غریب عوام کے دکھ درد کی آگ میں جل رہا ہے، یہ جنگ جو کمزوروں نے طاقتوروں کے خلاف شروع کی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچاؤں گا، ریڈزون اسلام آباد میں ہم پر زائد المعیاد آنسو گیس کے شیل برسائے گئے طبیعت کی خرابی 30 اگست کی رات کی شیلنگ کا تحفہ ہے، اللہ نے زندگی غریبوں کیلئے دی ،آخری سانس تک لڑتا رہوں گا، ڈاکٹر طاہر القادری جنوبی پنجاب کے غریب عوام کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ یہاں کے غریب عوام کو ہانکا جارہا ہے، انہیں یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ جسے ووٹ کی پرچی دے رہے ہیں وہ لاہور اور اسلام آباد جا کرکیا کرے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد غریب کو اسکا حق دلوانے کیلئے ہے، قائداعظم نے پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ ہر امیر اور غریب کو بلاتفریق اس کا حق ملے مگر چند لٹیروں، وڈیروں اور حرام خوروں نے پورے نظام کو یرغمال بنارکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا جمہوری نظام چاہتے ہیں جس میں حق کیلئے آواز بلند کرنے والوں پر کوئی بھی حکومت لاٹھیاں برسانا دور کی بات ایسا سوچنے کی بھی جرأت نہ کر سکے، دوسروں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے والے موجودہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار کا ہر دن آئین پامال کرنے میں گزارا، حکمران بتائیں الیکشن کمیشن کو اکھاڑا کیوں بنارکھا ہے اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کے آئینی نظام سے انہیں چڑ کیوں ہے، کیا جمہوریت اس کو کہتے ہیں کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سیاہ و سفید کے مالک اور خزانے پر سانپ بن کر بیٹھ جائے؟انہوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب عوام کو اقتدار اور وسائل میں براہ راست حصہ دار بنائے گا، انہوں نے خواتین پر تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت خواتین سب سے زیادہ ظلم اور استحصال کا شکار ہیں، خواتین کا واحد فرسٹ ویمن بینک حکمرانوں کی کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے دیوالیہ ہو چکا، بینک خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بنایا گیا تھا مگر بھاری مشاہروں پر سفارشی بھرتیوں نے اس کا دیوالیہ نکال دیاگیا،یہ حکمران مسلط رہے تو ہر کارپوریشن، ادارے اور بینک کا دیوالیہ نکلے گا،ان کا اقتدار سے بے دخل ہو جانا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے میں خواتین کی بہبود اور ترقی بطور خاص شامل ہے، پاکستان عوامی تحریک اقتدار میں آ کر خواتین کے خلاف ہر طرح کے استحصال کو ختم کرائے گی اور خواتین کو معاشی اعتبار سے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور انکی محتاجی دور کرے گی، انہوں نے کہا کہ خواتین کو ملازمتوں میں 10فیصد کوٹہ دینے کے جھوٹے اعلانات کرنے والے بتائیں منتخب خواتین کو کابینہ میں 10فیصد نمائندگی کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کے تحریک انصاف کے جلسے کا باضابطہ دعوت نامہ ملنے پر پارٹی کے فورم پر مشاورت کرینگے تاہم تحریک انصاف کے رہنما رابطے میں ہیں، اختلاف کی خبریں سازشی عناصر کے ذہنوں کی پیداوار ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.