یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

منگل 25 نومبر 2014 22:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ میڈیا رپوٹس کیمطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارحجان ہے اور خام تیل سو ڈالر سے 76ڈالر فی بیرل تک آپہنچا ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 9 روپے جبکہ ڈیزل مزید 6روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے اور ٹرانسپورٹ مافیا نے ابھی تک کرائے کم نہ کئے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید گرنے سے شائد عوام کو بھی ثمرات مل جائیں تاہم حکومت کرایوں میں کمی کو بھی یقینی بنائے تاکہ عام آدمی کو اس کا فائدہ ہو ۔