انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

منگل 25 نومبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج رائے ایوب مارتھ کے روبرو سرکاری افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خرم نواز گنڈا پورعدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹسز ملنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 4 ملزموں خرم نواز گنڈا پور سمیت زاہداسلام، زیدفیاض، الطاف شاہ، تنویرسندھو، ولایت شاہ اور ساجد محمودبھٹی کے خلاف ماڈل ٹاؤن واقعہ کے دوران پولیس پر فائرنگ کے کرکے اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام کے تحت تھانہ فیصل ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن ادارے میں روپوش ہیں جس کے باعث پولیس انہیں حراست میں نہیں لے سکی۔ جس پر عدالت نے خرم نواز گنڈا پور کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :