وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیرریاض حسین پیر زادہ کی ملاقات،

ذاتی مفاد کے حصول کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچانا کھلی ملک دشمنی ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف، دھرنوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والوں کو مایوسی ہوگی

منگل 25 نومبر 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر بین الصوبائی ہم آہنگی ریاض حسین پیر زادہ نے ملاقات کی-ملاقات میں ملکی صورتحال او رپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دھرنوں اور احتجاج سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اورمعیشت متاثر ہوئی ہے- ذاتی مفاد کے حصول کے لئے قومی مفاد کو نقصان پہنچانا کھلی ملک دشمنی ہے-دھرنوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والوں کو مایوسی ہوگی-دھرنوں کے ذریعے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہواہے-ملک کے 18کروڑ عوام کسی کو ترقی کے راستے میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :