صوبے بھر میں کارکنوں کی گرفتاریاں،چھاپے اور ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،

پی ٹی آئی کارکن 30 نومبر کو تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے،اعجازاحمدچوہدری

منگل 25 نومبر 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں دی جانے والی کال کے خوف سے حکمرانوں خاص کر پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی طرف سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان اور ضلعی عہدیداران کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کو غیر قانونی اورغیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور شہبازشریف ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں ، گرفتاریوں کا ان کا یہ عمل انتقام کی سیاست کو فروغ دینے مترادف ہے ، صوبے بھر سے پی ٹی آئی کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں پنجاب کے حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے اور جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے ،احتجاجی کرنا تحریک انصاف آئینی اور جمہوری حق ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، پنجاب کے تمام ضلعوں ، تحصیلوں کے عہدیداران تیس نومبر کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اور عمران خان کی کال پر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے،پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈے بند کرے ، صوبے بھر میں حکومت اورپولیس کھلی غنڈہ گردی ،ریاستی دہشت گردی اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے اور ریاستی طاقت کے ذریعے دباؤ ڈال لے تحریک انصاف کو منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتی، انہوں نے کہاکہ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے ، پنجاب حکومت اور پولیس نے آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ، غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاریاں تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، صوبے بھر میں ہزاروں کارکنوں اور عہدیداروں ، ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاراور ہراساں کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل شکل کو بحال کرنا ہی تبدیلی کا اہم جزو ہے اور تحریک انصاف اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک انصاف ملتا پُرامن احتجاج جاری رہے گا،، انہوں نے کہاکہ 14 اگست سے شروع ہونے والا یہ آزادی مارچ حکمرانوں کو بھاگنے دے گا اور نہ ہی چین کی نیند سونے دے گا، قوم کا لوٹا ہوا اربوں ڈالر سرمایہ ان کے حلق سے نکال لیں گے اور وطن عزیز کے جمہوری ایوانوں اور قومی اداروں میں عام انسان کو انصاف اور عزت کا مقام دلا کر دم لیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے وزیراعلیٰ کو وارننگ دیتی ہے کہ وہ ہمارے کارکنان اور عہدیداران کی گرفتاریاں ،چھاپے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، گذشتہ تین ماہ سے جاری آزادی مارچ ، دھرنے میں ہمارے کسی بھی کارکن نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور نہ ہی قومی وسائل اور جمہوری اداروں میں کوئی توڑ پھوڑ کی ، انہوں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کس آئین کے تحت تحریک انصاف کے کارکنا ن اور عہدیداران کو گرفتار کر رہی ہے ان غیر قانونی گرفتاریاں ، چھاپے اور ہراساں کرنے کے عمل کو عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :