Live Updates

چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، زعیم قادری ،

محمود الرشید اور یاسمین راشد جھوٹ بول کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف اپنی ساکھ کھو چکی ہے

منگل 25 نومبر 2014 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے خبریں قطعی بے بنیاد ہیں- تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور یاسمین راشد جھوٹ بول کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔محمودالرشید اور یاسمین راشد کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شرافت کی سیاست کی علمبردار ہے اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھی ہے تا ہم قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اب وہ کوئی حربہ بھی اختیار کر لیں عوام ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئیں گے-انہوں نے کہا کہ محمود الرشید اور یاسمین راشدکے بیانات تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ذہنی پستی کے عکاس ہیں،زعیم حسین قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا ہے - ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں - تحریک انصاف کے دھرنے نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات