Live Updates

ساہیوال ،مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے ‘ گرفتار نہ ہونے پر تھانوں میں پیش ہونے کاحکم

منگل 25 نومبر 2014 22:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے ‘ گرفتار نہ ہونے پر تھانوں میں پیش ہونے کاحکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساہیوال کے تمام تھانوں کی پو لیس نے تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم کسی جگہ سے کو ئی کارکن گرفتار نہ ہونے پرپولیس نے ان کے اہل خانہ کو پیغام دیا کہ مذکورہ شخص تھانے میں پیش ہو تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید رضوان شاہ اورسیکرٹری اطلاعات نوید اسلم نے بتایاہے کہ یوتھ ونگ کے عہدیداران ،ملک توقیر اعوان ‘رانا فرخ عباس، راجہ فریاد ‘رمضان طاہر‘ عارف انصاری ‘شیخ عطاء الرحمن ‘شہزاد خان و دیگر کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن کارکنان 30نومبرکو اسلام آباد ہر صو رت پہنچیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات