گوجرانوالہ،خواجہ سراؤں کا ڈی سی او آفس اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی رہائش گاہ پر اپنے ساتھ زیادتیوں پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 نومبر 2014 22:21

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)خواجہ سراؤں نے ڈی سی او آفس اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی رہائش گاہ پر اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیل کے مطابق آج سینکڑوں خواجہ سراؤں نے اپنے گرو بٹو بٹ کے ہمراہ ڈی سی او آفس اور بعد میں وزیر تجارت خرم دستگیر خاں کی رہائش گاہ پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شام ڈھلتے ہی شہر کے تماش بین ہمارے ڈیرے پرنشہ کی حالت میں پہنچ جاتے ہیں اور ہمیں مختلف فنکشن کا بہانہ بنا کر ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر ساری رات ہمارے ساتھ ظلم وزیادتی کرتے ہیں۔اور صبح ہوتے ہی وہ ہمیں مارنا شروع کر دیتے ہیں تماش بینوں کا سلسلہ کچھ دن سے زیادہ ہو گیا ہے اور ہمارے کئی خواجہ سراؤں کو انہوں نے خوب پیٹا اور ہمارے سر کے بال بھی کاٹ دئیے ہم نے متعلقہ تھانوں میں اس کے خلاف درخواستیں بھی دیں لیکن کسی نے ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہیں لیا اسی لیے ہم آج سڑکوں پر نکلے ہیں وزیرتجارت کی رہائش گاہ پر انہوں نے حکومت کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی اور کہا ہمارے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا اعلیٰ افسران فوری نوٹس لیں۔